بستی(اتر پردیش): 22 جنوری 2024 بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامعة الحراء للبنات ملت نگر بستی میں شیخ محمد ابراہیم مدنی نائب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کی صدارت میں ضلعی جمعیت اہل حدیث بستی کی جانب سے ایک شاندار میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔
جس میں جمعیت کے اغراض و مقاصد پر تبادلئہ خیال کرتے ہوئے شہری جمعیت بستی کی تشکیل نو پر پر مغز گفتگو کی گئی۔
شیخ عبدالرب اسعد بستوی نے شہر بستی میں پھیلی ہوئی بے راہ روی اور دینی بیزاری پر افسوس کرتے ہوئے اہلیان بستی باالخصوص افراد جماعت کے دلوں میں دینی حمیت اور مذہبی مسلکی غیرت کو جگانے جیسے عزم کا اظہار کیا۔جس پر شیخ ابراہیم مدنی اور شیخ ابرق ساجدی نائب ناظم ضلع جمعیت اہل بستی نے بڑے ہی مخلصانہ انداز میں افراد بستی کو جمعیت سے منسلک کرکے ان میں دینی ذمہ داری کا احساس جگانے کی تجویز پیش کی ساتھ ہی دینی امور میں انھیں اپنے ساتھ شانہ بشانہ لیکر چلنے پر زور دیا اور کہا کہ ابھی ہمیں منتشر لوگوں کو متحد کرنے کی اشد ضرورت ہے اس کے بعد ہی تشکیل نو کا عمل ممکن اور سود ہوگا۔
اس کی تائید حافظ عبدالمتین صاحب ناظم جمعیت اہل حدیث بستی سرپرست جمعیت شیخ شمس الحق محمدی، امیر جمعیت شیخ خلیل اللہ فیضی و دیگر مشترکین بزم نے کی۔ اخیر میں شیخ ابراہیم مدنی حفظہ اللہ نے دعایہ کلمات کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا۔
اس موقع پر خصوصی طور سراج احمد، محمد رضوان، غلام حسین، ڈاکٹر عبدالعلیم وغیرہ موجود تھے ۔
