اساتذہ اور رشتہ داروں سمیت علاقے کے معزز ترین لوگوں نے دی مبارک باد
سمریاواں، سنت کبیر نگر (پریس ریلیز):
مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم باغ نگر کے ایک طالب علم نے قران کریم کو ایک ہی نشست میں سناکر خوب داد و تحسین حاصل کی، اس موقع پر ایک سادہ تقریب میں طالب علم کی حوصلہ افزائی کی گئی اور اساتذہ، والدین، رشتہ دار اور علاقے کے معزز ترین لوگوں نے مبارک باد پیش کی۔
مدرسے کے صدر حاجی شفیق عالم، تمام اساتذہ، رشتہ دار اور بچوں کی موجودگی میں حافظ محمد فرقان ابن محمد شاہد سابق پردھان بلائی پور نے پورا قرآن ایک ہی نشست میں سناکر کمال ہی کر دیا، مدرسہ کے ممبران وسیم احمد، عبدالوحید، حافظ سعید عالم، صغیر احمد وغیرہ نے بچے کو دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد دی۔
بچے کے استاذ قاری محمد عمران نے بتایا کہ بچے نے ہمت کی اور آج ایک ہی نشست میں پورا قران پاک سناکر سند تکمیل حاصل کی، ایک نشست میں قرآن سنانا کوئی کھیل نہیں ہے، بڑی محبت، محنت، لگن اور ہمت کا کام ہے، انہوں نے کہا کہ بچے نے تکمیل حفظ میں عام بچوں سے کم وقت لیا، کم مدت میں قران پاک مکمل کر کے مدرسے کا نام روشن کیا، مدرسے کے تمام اساتذہ و حاجی شفیق عالم نے مل کر حافظ محمد فرقان کی گل پوشی کر کے حوصلہ افزائی کی۔
