مہراج گنج (نمائندہ): 28 فروری بروز بدھ صبح 10بجے شہر مہراج گنج کی سب سے قدیم دینی درسگاہ جامعہ عربیہ صادقیہ کے وسیع ہال موسوم دارالقرآن میں نوجوان علماء کمیٹی مہراج گنج کے بینر تلے صدر بلاک کے تحت آنے والی مساجد کے ائمہ کرام اور متولیان مسجد کی ایک تربیتی نشست "تحفظ سنت” کے عنوان سے مولانا شبیر احمد قاسمی صدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ کی سرپرستی اور مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی ناظم جامعہ عربیہ صادقیہ کے صدارت میں منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی رہے حضرت مولانا مفتی عبیداللہ صاحب اسعدی شیخ الحدیث جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ ۔اور مقرر خصوصی تھے مولانا مسعود احمد قاسمی سانتھا سنت کبیر نگر۔ نظامت کے فرائض انجام دیا مولانا اشفاق اللہ خان ندوی نے ۔

پروگرام کا آغاز محمد احمد سلمہ کی تلاوت قرآن پاک اور عزیر احمد سلمہ کے نعت پاک سے ہوا جس کے بعد مہمان خصوصی مفتی عبیداللہ صاحب اسعدی دامت برکاتہم نے اپنے بصیرت افروز عالمانہ خطاب سے علماء وائمہ کو خوب سیراب کیا ۔

حضرت مفتی عبیداللہ صاحب نے دوران خطاب علماء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ بغیر پڑھے اور بغیر تحقیق کئے کسی کی ذات پر نکتہ چینی سے پرہیز کیجئے ۔ذاتیات اور شخصیات پر نقد کے بجائے مسائل پر گفتگو کی جائے اور بے فائدہ لاحاصل بحث سے اجتناب کیا جائے اور حکمت کے ساتھ لوگوں کے سوالات حل کیے جائیں ۔

مولانا اطہرصاحب صدر جمعیت علماء گورکھپور نے مفتی عبیداللہ اسعدی صاحب کو” قاری صدیق احمد” ایوارڈ پیش کرکے دعائیں حاصل کیں نیز مفتی مسعود احمد صاحب قاسمی کو مولانا "مولانا ابرار الحق”ایوارڈ پیش کرکے ان کی عزت افزائی فرمائی ۔

مفتی صاحب کے خطاب کے بعد سنت کبیر نگر سانتھا سے تشریف لائے مولانا مفتی مسعود احمد صاحب نے بھی علماو ائمہ سے دل چسپ تربیتی انداز کی گفتگو فرمائی۔اور جادہ حق کو جانچنے اور پرکھنے کا معیار کتاب وسنت کی روشنی میں کیا ہے۔اس موضوع پر مبسوط اور تفصیلی بیان ہوا۔جس میں ما انا علیہ واصحابی کی دل نشین تشریح فرمائی جس سے علماء وائمہ کرام خوب محظوظ ہوۓ۔

اخیر میں مولانا محمد اطہر صاحب ناظم جامعہ عربیہ صادقیہ وصدر جمعیت علماء گورکھپور کا مختصر جامع صدارتی بیان بھی کافی سراہا گیا سرپرست تربیتی نشست مولانا شبیر احمد قاسمی صدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ نے بھی مکاتب کی تعلیم وترتیب اور مساجد کے ذریعہ لوگوں کو جوڑنے کے لیے علماء اور ائمہ کرام ومتولیان مساجد سے عمدہ پیرائے میں گزارش کی ۔

صدر محترم مولانا محمد اطہر صاحب صدیقی کی دعاپر یہ نشست اپنے تکمیل کو پہنچی۔

اس پروگرام کو منعقد کرنے کے جن علماء کرام کا خصوصی تعاون حاصل رہا اس میں سے کچھ کے اسماء گرامی اس طرح سے ہیں ۔حضرت مولانا ابن الحسن صاحب قاسمی۔حضرت مولانا محمد سعید احمد قاسمی ۔مولانا محمد رئیس احمد قاسمی مولانا اشفاق اللہ خان ندوی۔مولانا صدرعالم صاحب ندوی ۔ابو احمد قاسمی وغیرہ۔

نوجوان علماء کمیٹی مہراج گنج نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان علماء کرام کے تعاون کے بغیر اس طرح کا پروگرام منعقد کرنا ممکن نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے