لوٹن, سدھارتھ نگر (نمائندہ): 02مارچ 2024 بروز شنبہ کو بعد نماز مغرب مدرسہ عربیہ قاسم العلوم بیرواس سدھارتھ نگر کے طلبہ کی انجمن کا سالانہ پروگرام مولانا نور الاسلام صاحب قاسمی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں طلبہ نے قرآت قرآن، نعت، نظم، تقریر اور مکالمہ پیش کرکے سامعین سے خوب داد وتحسین حاصل کی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدرسہ عربیہ بیت العلوم سراۓ میر اعظم گڑھ کے استاذ حضرت مولانا ابن الحسن صاحب قاسمی نے خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب میں مولانا نے فرمایا کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیجئے، جس جگہ تعلیم ہوگی وہاں ہر زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی ہوگی۔ معاشرہ میں تہذیب و تمدن سب قابل اعتماد ہوگا اور جس جگہ تعلیم نہیں ہوگی وہ علاقہ تنگی اور پسماندگی کا شکار ہوگا، تہذیب و تمدن معاشرت بھی پرلے درجے کا ہوگا۔
مدرسہ عربیہ ہتھورا باندہ کے شعبہ انگلش کے استاذ حضرت مولانا محمد سعید قاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں تعلیم کے حصول پر زور دیا اور فرمایا مسلمانوں آپ عزم مصمم کرلو کہ حالات چاہے کیسے بھی ہوں، بھوکے پیٹ سونا پڑے، آدھی روٹی کھاکر گزارہ کرنا پڑے، لیکن اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں گے ۔
مولانا ابن الحسن قاسمی صاحب کی پرسوز دعا پر رات کے 11:30 بجے مجلس کا اختتام ہوا ۔
مولانا نور الاسلام صاحب قاسمی استاذ مدرسہ قاسم العلوم بیرواس نے حاضرین کا بطور خاص مولانا محمد طاہر صاحب قاسمی مہتم دارالعلوم فرقانیہ اکسڑوا مہراج گنج، مولانا سراج احمد قاسمی مہتمم جامعۃ البنات فاطمۃ الکبری آزاد نگر مہراج گنج کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اس پروگرام میں شریک ہوکر اس کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
