گلبرگہ 7؍مارچ: کولار ضلع کے سری نواس پور تعلقہ کے ذاکر حسین محلے کے گورنمنٹ اردو اسکول کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر ٹرسٹ نے کود لیا ہے لائحہ عمل بنا کر اسکول کی ترقی کے لئے کام کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ لہٰذا اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام مذکورہ اسکول کا سالانہ جلسہ اور اردو تعلیمی تحریک کا شاندار پروگرام منعقد ہوا جس کا افتتاح سری نواس پور تعلق کے تحصیلدار اور تعلقہ پنچایت کے ای و اور صوبائی سابق صدر کراٹا شیخ فیاض الدین اور تعلقہ کے بی ای و نے اس اجلاس میں کولار ضلع کے اردو تعلیمی رابطہ کار محمد سراج الدین اور اردو سی آر پی سید اکمل پاشاہ اور محمد عارف پاشاہ, اساتذہ اکرام، ایس ڈی ایم سی کے صدر و اراکین، والدین شریک رہے ۔
یاد رہے کہ ضلع کولار کے ایک نامور اور سنجیدہ مزاج معلم جناب محمد صادق صاحب کا جب سے اس اسکول میں بحیثیت میر معلم تقریر ہواہے ، مذکورہ ٹرسٹ کے تعاون سے یہ اسکول مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور عوام میر معلم جناب محمد صادق کی سرگرم خدمات اور کارکردگی کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کافی سراہا ہے ۔ اس بات کی اطلاع خواجہ فریدالدین انعامدار نے دی ہے۔
