سہارنپور(احمد رضا): دہلی، بہار، آندھرا پردیش ،تلنگانہ، مہاراشٹرا آور اترپردیش کے بیشتر علاقوں میں خواتین کو تعلیمی ،سماجی اور سیاسی طور سے بیدار کرنے کے لئے ہمارے ملک کی درجنوں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین بے لوث اپنی خد مات پیش کرنے میں سرگرم ہیں نتیجہ کے طور پر ہماری خواتین نے کمزور اور مظلوم عورتوں کو وقت وقت پر امداد فراہم کر نے میں اپنا لوہا منوایا ہے ان خواتین کی ہمت اور حوصلے کو دیکھتے ہوئے کل ایکتا فورم کے جانب سے خواتین ڈے کے موقع پر خواتین کی ان تنظیموں جو کہ تعلیمی سماجی اور فلاحی میدانوں میں بہتر کارگردگی کے سبب سماج میں اپنا نمایاں مقام حاصل کر چکی ہیں انکو اور ایسی خواتین کو جو کہ ڈاکٹری ،صحافت اور سوشل میڈیا کے کے میدان میں حق گوئی اور بے باکی کے ساتھ لکھنے اور بولنے والی ہیں انکو اور فوٹو گرافری کے میدان میں نام کمانے والی نیز بے سہارہ مظلوم لوگوں کی مدد کرنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ ذیاد تیوں اور ناانصافیوں کا شکار ہونے والی خواتین کے لئے کے أواز اٹھانے والی اور مظلومین کو انصاف دلوانے والی انکے مسائل کے حل کیلے ارباب اقتد ار تک نمائندگی کرنے والی خواتیں جو سرکاری اسکیموں سے جیسے کھادی گرام ادھوگ کے ذریعہ روزگار فراھم کرنے و دیگر سرکاری اسکیموں سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی و دیگر فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی اور خواتین کی بہتر کار کر دگی کے مد نظر انکی حوصلہ افرائی و عزت افزائی کے لئے بعنوان” کلپنا چاولا فخریہ ایوارڈ” شہر ممبی کے سیاسی اور سماجی رہنماوں کے ہاتھوں سے معزز خواتین کو نوازہ گیا ہے! اس پر وقار ایکتا فورم کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی کے شرکت کرنے والوں میں ممبی کانگریس پارٹی کی صدر محترمہ ورشاء تائی گائیکواڑ صاحبہ سابق وزیر عالی جناب عارف نسیم خان صاحب اسطرح ولڈ میمن جماعت کے کل ھند صدر محترم اقبال میمن آفیسر صاحب قاسم امام صاحب.ڈاکٹر جاسمیں ڈوشی صاحبہ کے علاوہ معتبر شخصیات موجود تھی جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض کو جناب نظام الدین راعین صاحب نے بخوبی انجام دیا جبکہ مذکورہ پروگرام کی کنوینر محترمہ فرح راعین صاحبہ تھی جنہوں نے ایوارڈ یافتہ خواتین کا بہتر انتخاب کیا جبکہ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلے ایکتا فورم کی خواتین کا اہم کردار رہا۔
یہ پروگرام ممبی مراٹھی پترکار بھون میں رکھاگیاتھا جبکہ اس پروگرام میں مرد حضرات کے علاوہ خواتین کی اک بڑی تعداد موجود تھی جس کی وجہ سے کچاکچ بھرا ھال اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہاتھا جبکہ اس موقع پر آئے ہوۓ مہمانوں کا استقبال ایکتا فورم کے سربراہ نظام الدین راعین صاحب. اور فرح راعین صاحبہ اور صادق خان یوسف انصاری کے ہاتھوں عمل میں ایا اس موقع پر محترمہ ورشاہ تائی گائیکواڑ نے خواتین کے کاموں پر انکی ستائش کی اور فرح راعین کو مبارک باد دی اور مسقبل میں خواتین کی حوصلہ افزائی و عزت افزائی کے پروگرام کو مزید کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ عالی جناب عارف نسیم خان نے فرح راعین کی اور ایوارڈ یافتہ خواتین کے کاموں کی ان کی بہترین کارگردگی کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ یہ انسانیت کی اصل خدمت ہے جبکہ چند مٹھی بھر لوگ سماج میں فرقہ پرستی کا زہر پھیلا رہے ہیں، ہندوستانی گنگا جمنی تہذیب کو صدمہ پہنچا رہے ہیں اور ہماری یہ خاتون بہینیں تعلیمی میدان میں روزگار کے میدان میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلے دن رات کوشاں ہیں ۔ انھوں نے أگے کہاکہ انسانیت نوازی کا یہ بہت بڑا کام ہے جو ان فرقہ پرستوں کے منہ پر کسی طمچہ سے کم نہیں اقبال میمن افسر صاحب نے بھی اپنے خیالات اظہارکیا قابل احترام شخصیت قاسم امام صاحب کے شکریہ پر پروگرام کا اہتمام ہوا!
