شرالکپہ۔ 14؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): آر. یم. یس. ے اردو ہائی اسکول شرالکپہ میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن(ر) یونٹ شرالکپہ کی جانب شہر کے یس. یس. یل. سی طلباوطالبات کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس کا آغاز قراء ت کلام پاک سے ہوا جسکو طالبِ علم محمد اسحاق نے پیش کیا، اور نعتِ پاک طالبات ترنم فاطمہ اور ساتھی نے پیش کئے۔ افتتاحی معہ استقبالیہ کلمات شیموگہ ضلع صدر آئیٹا محترم بشیر احمد کوڈ صاحب نے پیش کئے۔ اس کے بعد محترم جبراندین خان نے دہم جماعت کے طلباوطالبات کے لئے اس ورکشاپ میں کیرئیر گائڈنس، HOW TO FACE THE EXAM, اور CRACK THE SSLC EXAM WITH +A ان عنوانات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کا ایک مقصد ہونا چاہیے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے، لہٰذا طلباوطالبات نت نئی معلومات سے استفادہ کئے۔ آخر میں صدارتی کلمات محترم جناب محمد ناصر اردو سی. آر. پی. شرالکپہ نے پیش کئے۔ ورکشاپ کی نظامت محترم جناب عبدالقدیر بیگ سکریٹری آئیٹا شیموگہ نے کیا۔ورکشاپ میں محترم جناب محمد حسین صاحب امیرِمقامی جماعت اسلامی ہند شرالکپہ، محترم جناب مصطفی  صدر آئیٹا یونٹ شرالکپہ، محترم جناب عبدالخالق سکریٹری آئیٹا یونٹ شرالکپہ، جناب لوکیا نائک میر معلم آر. یم. یس. ے. اردو ہائی اسکول شرالکپہ،اور دیگر معاون معلمین کیتعاون سے ایک کامیاب ورکشاپ منعقدہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے