چٹگوپہ۔ یکم اپریل (محمدعبدالقدیر لشکری): منااکھیلی پولیس اسٹیشن تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کے ارباب مجاز نے دولٹیروں کی تصویر عوام سے شیئر کرتے ہوئے لکھاہے کہ ان دوافراد سے بچ کررہیں ۔ یہ دونوں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مدد کرنے کے نام پر لوگوں کونقلی اے ٹی ایم کارڈ واپس کرتے ہیں ۔ بعد میں ان کے اکاؤنٹ سے ساری رقم نکال لیتے ہیں۔ جہاں بھی یہ دونوں نظر آئیں پولیس ایمرجنسی نمبر 112، منااکھیلی پولیس اسٹیشن 08483-276833، پی ایس آئی منااکھیلی 9480803456یاپھر سی پی آئی چٹگوپہ کے موبائل نمبر9480803434 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
