چٹگوپہ۔ یکم اپریل (محمدعبدالقدیر لشکری): سابق رکن اسمبلی بیدر جنوب اورکانگریسی قائد جناب اشوک کھینی نے اسمبلی انتخابات کے بعد ورکرس اور ووٹرس سے ملاقات نہیں کی۔ یہ شکایت بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں عام ہے۔ دودن قبل جب وہ کانگریس کی پریس کانفرنس میں نظر آئے تب اوراد(یس) ، منہلی ، بگدل ، اورنرنہ کے لوگوں اور ان کے خصوصی ووٹرس نے کہاکہ وہ بیدر میں پروگرام کررہے ہیں، اسی طرح منااکھیلی کو بھی آکرگئے لیکن اسمبلی انتخابات کے بعد نہ پارٹی ورکرس سے ملاقات کی اور نہ ہی ووٹرس سے مل کران کاشکریہ اداکیا۔ یہ بھی شکایت ہے کہ انھوں نے بیدر جنوب کا دورہ تک کرنا ضروری نہیں سمجھا۔ جب کہ پورے ملک میں اور بیدر جنوب میں کوویڈ ۔ 19بھی نہیں ہے۔ اب جیسے ہی پارلیمانی انتخابات کابگل بجاہے وہ پھر سے نظر آرہے ہیں۔
پورے ایک سال بعد اشو ک کھینی اپنے انتخابی حلقہ میں نظر آنے سے اوراد(یس) ، منہلی ، بگدل اور نرنہ کے لوگ اور ووٹرس نے اپنی درست ناراضی جتاتے ہوئے کہاہے کہ اشوک کھینی کایہ رویہ ہرگز بھی ٹھیک نہیں ہے۔اس کانقصان کانگریس پارٹی پارلیمانی انتخابات میں اٹھاسکتی ہے۔ ہم ووٹ دے کر گھر میں بیٹھنے والے لوگ نہیں ہیں۔ ہمیں اپنامستقبل عزیز ہے۔اورہم اپنے لیڈرکو ہمارے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔
