بیدر۔ 7؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): صحافی اور پارٹی کے ترجمان جارج فرنانڈیز کو لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بیدر ضلع کانگریس پارٹی کا میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پنچایت راج کے وزیر اور کانگریس پارٹی کی سوشل میڈیا کے صدر پرینک کھرگے نے یہ حکم جاری کیا ہے اور آرڈر لیٹر میں کہا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے مفاد میں انہیں فوری طور پر عہدہ سنبھالنا ہوگا۔ پارٹی کے مفاد میں اور متعلقہ اضلاع میں پارٹی کے امیدوار کو جتوانے کے لیے تیزی سے کام کریں۔
پارٹی کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور جارج فرنانڈی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے۔
