سہارنپور (احمد رضا): ضلع بھر میں ہزاروں مساجد اور مکاتب میں نماز تراویح میں قرآن کریم مکمل ہونے کا با عظمت عمل دس ویں شب سے لگاتار جاری ہے اب جہاں جہاں قرآن مجید 28 اور 29 ویں شب میں مکمل ہونے جارہا ہے وہاں بھی د عا کے لئے تیاریاں کیجا رہی ہیں شہر سہارن پور کی قدیم عیدگاہ کی جامع مسجد  کے امام وخطیب مولانا قاری محمد معروف فرقانی استاذ جامعہ دارالعلوم مظفریہ سہارنپور نے بھی 25 ویں شب میں قرآن کریم نماز تراویح میں مکمل کیا جہاں سیکڑوں نمازیوں نے شرکتِ فرمائی قاری محمد معروف ایک خوش الحال قاری ہیں آپ کی قرات سے اس خاص موقعے پر سیکڑوں مصلیان حضرات آپ کی تلاوت کلام اللہ سے مستفیض ہوئے۔
اس موقعہ پر مولانا مفتی اقبال احمد مظاہری ناظم اعلیٰ دارالعلوم مظفریہ نے حاضرین محفل کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم اللہ عزوجل کی عظیم کتاب ہے اس کے پڑھنے پڑھانے پر بڑی بشارتیں ہیں ایسی ایسی بشارتیں ہیں کہ جن میں دنیا و آخرت کی بھلائیاں موجود ہیں ہمیں اس سے وابستہ ہو کر اپنی زندگی گزارنی چاہئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے دو عشرے مکمل ہوئے اور اب ہم تیسرے عشرے میں چل رہے ہیں اس عشرہ کو بنسبت پہلے عشروں کے زیادہ توجہ کے ساتھ عبادت کے ساتھ ریاضت کے ساتھ گزارنا چاہئے اسی عشرے میں شب قدر یعنی وہ رات جو ایک ہزار مہینے سے بہتر ہے ہوتی ہے اس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے اور قدر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اس رات میں عبادت کر کے اللہ کو راضی کریں اور مغفرت طلب کریں اسی عشرے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم صدقۂ فطر ادا کرنے والے بنیں صدقۂ فطر ہر اس شخص کے ذمے ہے جو صاحب نصاب ہے اور صاحب نصاب کے اہل خانہ کی طرف سے بھی ادا کیا جائے گا ہمارے یہاں شہر سہارن پور میں علمائے مظاہرعلوم کے اعلان کے مطابق ایک فطرہ 46 روپے کا ہوتا ہے لہذا خوش دلی کے ساتھ اس کو ادا کریں اور جتنی عبادات کی ہیں ان کی حفاظت کا طریقہ یہ ہے کہ ہم گناہوں سے توبہ کر کے نیک اعمال کی رغبت پیدا کریں آخر میں شرکاء نے آپ کی موجودگی میں عہد کیا کہ ہم سنت وشریعت کے مطابق زندگی گزار کر اللہ کی خوشنودی حاصل کریں گے آخر میں حضرت مولانا مفتی اقبال احمد مظاہری صاحب کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام بحسن وخوبی عمل میں آیا تمام حاضرین نے قرآن کریم سنانے والے مولانا قاری محمد معروف فرقانی صاحب کو مبارکباد پیش کی!
علاوہ ازیں جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کے استاذ حضرت مولانا مفتی محمد خالد مظاہری صاحب رحمۃ اللہ کے اچانک ہوئے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی کلمات پیشِ کئے گئے جن میں  مرحوم عالم دین رح کے اوصاف و کمالات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لئے ایصال ثواب  اور دعاء مغفرت کا اہتمام کیا گیا سیکڑوں فرزندان توحید نے اس روحانی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ثواب حاصل کیا اور سبھی مرحومین کے لئے دعا فرمائی اللہ کل امت مسلمہ پر فضل فرمائے اور اہل فلسطین کے لوگوں پر خاص کرم اور فضل کرتے ہوئے اہل فلسطین کو اپنی رحمت سے سرفراز فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین رحم کر کرم فرما!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے