بیدر(پریس نوٹ): شاعر، ادیب ، افسانہ نگار اور افسانچہ نویس ونقاد جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ ریاست کرناٹک کے کچھ خانگی کالجس والدین اور طلبہ کے جذبات کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کالج کے نتائج کو اپنے status پررکھنے کی تلقین کررہے ہیں۔ براہ کرم ان جذباتی کام سے بچیں اور صرف اپنے یا اپنے رشتہ داروں کے بچوں کے نتائج ہی کو Status پر رکھیں۔ مختلف خانگی کالجس کے اچھے؍ بہتر؍ بہترین نتائج کواپنے Status پر جگہ دینے سے آپ کا کوئی بھلا نہیں ہونے والا۔ براہ ِ کرم اپنی اولادوں ، اپنے رشتہ داروں کے طلبہ وطالبات کو Status پر البتہ جگہ دیں۔ اپنے رشتے ناطے مضبوط کریں۔ میری جانب سے تمام کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارک باد خصوصاً آرٹس کے طلبہ کے لئے میری جانب سے مبارک باد پیش ہے۔کیوں کہ آرٹس کے طلبہ ہی معاشرے کے نباض اور معاشرتی سائنس دان ہوتے ہیں۔ ان ہی سے معاشرے کی اصلاح ممکن ہے۔ دوسرے نمبر پر سائنس ، قانون ، اکاؤنٹنسی اورکامرس کے طلبہ آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے