بیدر۔ 10؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): گرو نانک انڈیپنڈنٹ پری یونیورسٹی کالج نے سال 2023-24 کے پی یو سی سکنڈ کے امتحان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، کل 303 طلباء نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 100 طلباء ٹاپر اور 203 طلباء فرسٹ کلاس پاس ہوئے۔سائنس کے شعبہ میں این میتھیوسلہا نے 96.67%، پلوی نے 95%، کارتک نے 94.33%، وکٹر راج نے 94%، کرن نے 93.33%، خوشی بھورے نے 93%، سلمان پٹیل نے 92.50%، ونئے کمار نے 92.50%نندنی نے 92.33%، شری کانت سوامی نے 93%حاصل کئے ہیں۔ کامرس میں سدی ملانی کو 96.33%، ہنمنت وجئے کمار کو 93.33% اور وجے کمار دھن شیٹی کو 93.33% نشانات ملے ہیں۔
ان طلبہ کی کامیابی پر کالج کی گورننگ باڈی کے صدر ڈاکٹر ایس۔ بلبیر سنگھ، نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور، پرنسپل ڈاکٹر وکرم سنگھ تومر نے فیکلٹی اور عملہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی کارکردگی کانہایت ہی عمدگی سے مظاہرہ کرتے ہوئے کالج کی شان میں اضافہ کیا۔ڈاکٹر وکرم سنگھ تومرپرنسپل گرو نانک پی یو کالج، بیدر نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
