بیدر۔ 12؍؍اپریل(پریس نوٹ): اسلام غالب ہونے کیلئے ہے ، کونین کے خالق و مالک کی عبادت کرنے والے مسلمان کسی بھی باطل سے مرعوب نہیں ہوسکتے۔ اُمت مسلمہ کی وابستگی و تعلق اُن سے ہے جو تحت الثریٰ ،اور اوج ثریا تک رسائی رکھتے ہیں اور وہ حضرت محمد ﷺ ہیں ۔ مولود کعبہ ، حیدرکرار، امیر المومنین و فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا دراصل اسلام کے اُن صفحہ اول کی عظیم ہستیوں میں شمار ہے ،جن کا کوئی ثانی نہیں کسی باگیشور کا باطل جنونی بابا، شیر خدا کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا ہے ۔ جس پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے صدر کاروان ادب ومرکزی رحمت ِ عالم کمیٹی ضلع بیدر جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ نے ارباب مجاز سے یہ پر زور مطالبہ کیاہے کہ اس ملعون کو بلاکسی تاخیر کے عبرتناک سزاء دی جائے جس سے عوام کو یہ یقین ہو کہ امن وامان کی براقراری میں حکام کی دلچسپی باقی ہے ۔آئے دن کبھی حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں تو کبھی حضرت علی جیسی عظیم شخصیتوں کی شان میں گستاخی کے سلسلہ کاچلنا انتہائی تشویشناک ہے۔ ایسے شیطانی طاقتوں کو یہ نہیں معلوم کہ دین آسانی سے نہیں آیا ۔بلکہ بدرو حنین و کربلا سے ہوکر ہمیں دین ملاہے۔ اس دین کی بنیادوں کی ایسی عظیم ہستیوں نے اپنے خون جگر سے آبیاری کی ہے ۔ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن ہمارے حضور اکرم ﷺ اور ان کے رفقائے عظیم کی شان اقدس میں گستاخی قطعی برداشت نہیں کرسکتے ،۔ یہ امن و امان کے دشمن باطل طاقتیں، انہیں اپنی حرکتوں کے نتائج کا اندازنہیں ہے۔جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ نے کہاکہ اسلام ہمیشہ پورے آب و تاب کے ساتھ تھا اور رہے گا ۔ملک کے پر امن ماحول کو بگاڑ کی بھر پور کوشش کون کررہے ہیں یہ سب کو معلوم ہوچکاہے۔ ہر حالت میں امن و امان کو باقی رکھاجائے گا۔ان باطل طاقتوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا۔ آج ان کو نشہ ہے کہ طاقت و قوت ان کے پاس ہے، وہ نہیں جانتے کہ اللہ ظالموں کے ہر عمل سے باخبر ہے ان کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
