بیدر۔ 18؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): لکھن سنگھ راٹھور نے یو پی ایس سی مقابلہ جاتی امتحان سال 2023میں 756آل انڈیا رینک حاصل کیاہے۔انھیں محکمہ مالگذاری میں ملازمت ملنے کاامکان ہے۔ لکھن سنگھ دراصل لنگ راج اپاانجینئرنگ کالج سے سیول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے۔ ایک سال دہلی میں یو پی ایس سی کی تربیت حاصل کی بعدازاں گھر میں رہ کر پانچ سال تک ریاضت کرتے رہے۔ تب کہیں جاکر انہیں سیول سرویسس میں موقع ملاہے۔شرن بسویسور ودیاوردھک سنگھ کے چیرمین ڈاکٹرشرن بسپا اپا ، ماتے ڈاکٹر داکشاینی ، دوڈپا اپا اورسکریڑی بسواراج دیش مکھ کی رہنمائی میں چلنے والے ادارہ کے اسکول اور کالج کے طلبہ مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لیتے ہیں۔
لکھن سنگھ راٹھورکی اس محنت پر کالج انتظامیہ، سیول شعبہ کے ڈین پروفیسر کرن کما مولگے ، دیگر تمام شعبوں کے ذمہ دار، لیکچررس اور اسٹاف نے طالب علم کو مبارک باد پیش کی ہے ۔واضح رہے کہ بیدر ہی کے ایک مسلم طالب علم عاصم مجتبیٰ نے 481آل انڈیا رینک حاصل کیاہے۔
