بیدر۔یکم مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد آصف بالسنگ سکریڑی ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند بیجاپورکی اطلاع کے بموجب ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند بیجاپور کاماہانہ مشاعرہ 2؍مئی بروزجمعرات شام ٹھیک 7:15بجے ، دفترمقامی جماعت اسلامی ہند ، نزدخونی مسجد ، بیجاپور میں اِن شاء اللہ ہوگا۔جس کی صدارت ڈاکٹر امیرالدین امیرؔقاضی نائب صدر ادارہء ادبِ اسلامی ہند بیجاپور کریں گے۔ جس کے مہمان شعرائے کرام حیدرمظہری بلاری ، سید غلام رسول غلام ؔہبلی رہیں گے۔ نظامت کافریضہ جناب سیف اوٹی خازن ادارہ بیجاپورکریں گے ۔ دیگر شعرائے کرام میں محمودانعمدار محمود، مومن بیجاپوری ، عبدالستارعاجز، بسمہ اللہ نداف، عقیل حماد، عشرت جہاں زیب، صاحب لال نداف، قمر مرتضیٰ، عبدالقدیر ساحل، اقبال خادمؔ، رضوان احمد رضوان ، مجیب منتقید ، غوث صمدانی ، نذیراحمد قاضی اور امیر قاضی وغیرہ کانام شامل ہے۔
اہل ذوق سے مشاعرے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ 9611462178 / 9886851886پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
