بیدر۔ 8؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر پارلیمانی حلقہ سے بھاجپا کے امیدوار اور مرکزی وزیر جناب بھگونت کھوبا(57سالہ) پردفعہ 130آرپی ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ پولنگ بوتھ کے اندر پارٹی کے نشان کے ساتھ داخل ہوئے۔ اور پولنگ بوتھ کے 100میٹر کے اندر صحافی سے بات کی جب کہ وہ پارٹی کانشان اوڑھے ہوئے تھے۔ یہ واقعہ اوراد (بی) کے نالندا ہائیرپرائمری اسکول، بوتھ نمبر 84 اوراد میں 7؍مئی کی شام پونے پانچ بجے پیش آیا۔

ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے موصوف ہیں AROضیاء اللہ کے۔ ایف آئی آرکانمبر 26/2024ہے۔ ایف آ ئی آرمیں بھگونت کھوبا کو لنگایت بتایاگیاہے۔ سرکاری ذرائع نے ان کی تصویر بھی جاری کی ہے جو خبرکے ساتھ منسلک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے