بیدر۔ 9؍مئی (پریس نوٹ): دہم جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج 9؍مئی کو آچکے ہیں۔ شاہین اردو ہائی اسکول بیدر کی طالبہ اُم سلمہ مثیرہ نے 513 نشانات لے کرقابل تعریف کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح اردو میں 125 میں سے 125 نشانات لے کر اردو والوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ اور زبانِ حال سے گویاکہاہے کہ ہم اردوزبان کی حفاظت کرنے والی طالبات موجودہیں۔
ام سلمہ مثیرہ معروف شاعر وادیب اور صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری کی دختر نیک اختر ہیں۔ محمدیوسف رحیم بیدر ی نے اس کامیابی کاسہرا شاہین اردو ہائی اسکول اور وہاں کی اردو ٹیچر کے سر باندھتے ہوئے کہاہے کہ میری دختر نے اردوپرچہ میں صد فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجھ جیسے اردو کے شاعر وادیب اور اردو صحافی کاسر فخر سے بلند کردیاہے۔ میں اپنی دختر کی ہمہ جہت دنیوی اور اخروی کامیابی کے لئے دعا گوہوں ۔ اوراردوکی جن بیٹوں اور بیٹیوں نے بھی 125 میں سے 125 یا اس سے کم نشانات لائی ہیں ان تمام کومبارک باد پیش کرتاہوں۔ اور ان کی دنیاوی اور اخروی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
