بیدر۔ 10؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (انتخابی ضابطہ ء اخلاق) نافذ ہے۔ جس کے چلتے بیدر ضلع انتظامیہ کے دفتر موقوعہ ڈپٹی کمشنر دفتر کی پہلی منزل پر واقع کانفرنس ہال میں ثقافتی رہنما بسونا کی جینتی سادگی سے منائی۔ اس موقع پر انتخابی افسر اور ڈپٹی کمشنر گووندریڈی نے کرناٹک کے ثقافتی رہنما مہاتما بسویشور کی تصویر پر پھول چڑھائے اورپوجا کی ۔اور کہاکہ بسونا کے خیالات صرف ہماری ریاست تک محدود نہیں ہیں۔ یہ ہمارے پورے ملک کے لئے ہیں۔
اس موقع پر شیوشرنی ہیم ریڈی ملماں کی جینتی بھی منائی گئی۔ ایس پی بیدرمسٹر چن بسونا ایس ایل ، بسواجینتی اتسوسمیتی کے اعزازی صدر راجندر کمارگندگے، راشٹریہ بسوادل کے صدر سوم شیکھرپاٹل، وزیر رحیم خان، بسواکیندر صدر شیوشرنپا مٹھارے، بلدیہ چیرمین محمد غوث، لنگایت مہاسبھا صدر کشال پاٹل قاسم پو ر، شیوشرنپا والی ، بسواراج دھنور، سریش چن شٹی ، رجنیش والی ، اشوک کرنجی ، ویرپاکش گادگی ، وجے کمارسونارے سمیت دیگر افراد موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے