بیدر۔ 16؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): گرو نانک دیو پبلک اسکول کی طالبہ ورشا ایس نے رواں سال 2023-24 کے CBSE کلاس X کے امتحان میں 98 فیصد نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔طالبہ ورشا ایس نے سماجی سائنس میں 100، کنڑ میں 99، ریاضی میں 97، سائنس میں 98 اور انگریزی میں 94 نمبر حاصل کرکے اسکول اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔

CBSE 10ویں کلاس کے امتحان میں کل 80 طلباء نے شرکت کی، 10 طلباء نے 90% سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ 38 طلباء فرسٹ کلاس، 30 فرسٹ کلاس اور 12 سیکنڈ کلاس پاس ہوئے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی صدفیصد رزلٹ آیا ہے۔طلبہ وطالبات ساہتیہ ایس 95.80%، ارپیتا 95%، سیدہ صوبیہ فاطمہ 94%، بھومیکا ایم۔ 93%، ایس وجیا لکشمی نے 93%، بھکتی شیوا پترا نے 91%، گوری بسواراج نے 91%، امولیا نے 90.2%، سویاش نے 90% لے کر شاندار نتائج پیش کیے ہیں۔

گرو نانک دیو پبلک اسکول کی چیرپرسن ڈاکٹر ریشما کور نے طلباء کی کامیابی پر ستائش کرتے ہوئے اساتذہ کی کوششوں کوسراہا۔جو اس طرح کے صد فیصد نتائج ہمیں ہرسال ملتے ہیں۔ اسی طرح پرنسپل مسز شرلی شیبا اورا سٹاف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے