• ایک مٶمن دوسرے مٶمن کے لیے بنیاد کی طرح ہے جس کا بعض حصہ دوسرے بعض حصہ کو مضبوط کرتا ہے
  • ایک مٶمن کو ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر ملت اور انسانیت کےلیے کام کرناچاہیے: محمدابراہیم مدنی

اٹوا(سدھارتھ نگر): ایک مٶمن دوسرے مٶمن کے لیے بنیاد کی طرح ہے جس کا بعض حصہ دوسرے بعض حصہ کو مضبوط کرتا ہے، ایک مٶمن کو ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر ملت اور انسانیت کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ویلفیئر ٹرسٹ اٹوا کی جنتا ٹینٹ ہاٶس پر منعقد نصف ماہی میٹنگ کے دوران میٹنگ کی صدارت کرتے ہوۓ مولانا محمد ابراہیم مدنی صاحب نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ آدمی کو اپنے حصہ کی محنت کرنی چاہیے اور بہترین انجام اور نتائج کی امید رکھنی چاہیے۔ ٹرسٹ کے سکریٹری سید عزیز الرحمٰن نے کہا کہ مسلمان اپنے لیے زندگی نہیں گزارتا وہ ایک اللہ کی عبادت کرنے کے ساتھ خدمتِ خلق کا بھی کام انجام دیتا ہے۔ آج جب کہ بہت سے کاروباری لوگ بھی بےروزگاری اور کساد بازاری کا شکوہ کررہے ہیں، ایسی پوزیشن میں ایسے نادار یتیموں اور بیواؤں کی خبرگیری کی ذمہ داری کہ جن کے اوپر سے باپ اور شوہر کا سایہ اٹھ گیا ہے۔ مزید بڑھ جاتی ہے قرآن نے جابجا یتیموں اور مسکینوں کو ان کا حق دینے پر زور دیا ہے، ملی اور رفاہی تنظیموں کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ مستحقین تک ان کا حق پہنچائیں،۔

ماسٹر اکرام محمد صاحب نے مکاتب اور مساجد کے ذمہ داروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوۓ کہا کہ وہ اپنے سرکاری کاغذات رجسٹریشن وغیرہ کی اصلاح کی طرف توجہ دیں اور اس سلسلہ میں ٹرسٹ سے رابطہ کرکے ٹرسٹ کی خدمات حاصل کریں۔ ہم ذمہ داران و ممبرانِ ٹرسٹ حتی الامکان ان کی رہنمائی فرمائیں گے۔

اس موقع پر جناب قاسم اشرفی صاحب (خزانچی)، عرفان احمد خان عرف گڈو اور وصی اللہ صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سب نے ہی ٹرسٹ کی تجاویز پر عمل درآمد پر زور دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے