ڈاکٹر ذیشان
مینجر :الفاروق پبلک اسکول
رکن :الفلاح فاؤنڈیشن
بی پاذیٹیو، خالص پور، آونک گاؤں کیس میں جناب معاذ سنجری صاحب کی لگاتار کوششوں کے بعد آج پھر دس دنوں بعد ایک بار پھر الفلاح فاؤنڈیشن سے دو یونٹ خون مہیا کرایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دو یونٹ خون دس دن پہلے انہیں بالکل فری دلایا جا چکا ہے۔ یعنی ٹوٹل چار یونٹ خون جناب جواد صاحب کو الفلاح فاؤنڈیشن سے بالکل مفت مل چکا ہے۔

الفلاح فاؤنڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ تنظیم نہ صرف خون دلاتی ہے بلکہ مریض کی الجھنوں کو اپنے سر لے لیتی ہے۔ کہاں جانا ہے؟ کیسے کرنا ہے؟ کیا لیکر بلڈ بینک جانا ہے؟ جب تک مریض کو خون نہیں مل جاتا، تنظیم کے لوگ سرگرم رہتے ہیں۔ عام طور سے دیکھا گیا ہیکہ ایک مریض کو خون دلانے میں چوبیس گھنٹے، دو دن اکثر ہفتوں لگ جاتے ہیں۔ تنظیم کے لوگ اکثر بنارس اور لکھنؤ تک کا سفر کر مریض کو مفت خون دینے کا کام کرتے ہیں۔ ایک بار شیرواں گاؤں کی ایک ہندو بہن کو خون دینے کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن کے لوگوں نے پوری رات بنارس میں گزاری اور خاص بات کہ خون اپنا اور خرچ اپنا۔ اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ الفلاح فاؤنڈیشن کو مزید طاقت دے اور تنظیم سے وابستہ افراد کو مزید ہمت و حوصلہ دے۔
اس بی پاذیٹیو کیس میں فرشتے کا رول ادا کرنے والے الفلاح فاؤنڈیشن کے جناب معاذ سنجری صاحب کی سماج کیلئے پیش کی گئی قربانیاں نہ صرف تاریخ کے اوراق پر لکھنے لائق ہیں بلکہ نوجوان نسلوں کیلئے معاذ صاحب مشعل راہ ہیں۔ ان کے بارے میں الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین کہتے ہیں”مجھے زندگی میں معاذ صاحب جیسے سو افراد مل جائیں تو الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن کو کشمیر سے کنیا کماری تک پہنچا دوں۔ معاذ صاحب جیسے مخلص لوگوں کا ساتھ ملے تو یہ خون کی تحریک ملک کے گوشے گوشے تک پہنچا دی جائیں، معاذ صاحب جیسے لوگ ہوں تو الفلاح فاؤنڈیشن کا ایک مضبوط سنگٹھن ملک کے ہر ضلع میں ہو۔ معاذ صاحب جیسے لوگ ہوں تو وطن عزیز میں خون کے فقدان سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کو کم بلکہ ختم کر دیا جائے۔ معاذ ایک ایماندار، سماج کے تیئں مخلص، بے باک، بہادر، اور سچا انسان، جس نے بے شمار لوگوں کو اپنی ذات سے فائدہ پہچایا ہے۔
معاذ کو لیکر تنظیم کے دیگر ممبران کی رائے ہیکہ معاذ نے الفلاح فاؤنڈیشن کو مقامی سطح پر نوجوانوں کے درمیان متعارف کروانے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ عوام سے بھی ذاکر حسین نے اپیل کی ہیکہ الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ تحریک کا حصہ بنیں اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے اب تک 690 مریضوں کو ہزاروں یونٹس مفت خون مہیا کرایا ہے۔
