بیدر۔ 21 ؍مئی(محمدیوسف رحیم بیدری): بھارتیہ جنتا پارٹی بیدر کے ضلع صدر سومناتھ پاٹل ہڈگی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ایم ایل اے بی وجیندر 23-05-2024 کو نارتھ ایسٹ گریجویٹ حلقہ انتخاب-2024 کی مہم کے لیے صبح 11.00 بجے لاونیا فنکشن ہال، بیدر اور دوپہر 1.00 بجے مانک نگرہمناآبادکے شیوپاروتی کلیان منٹپ میں منعقد ہ گریجویٹ ووٹر کنونشن میں حصہ لیں گے اور نارتھ ایسٹ گریجویٹ حلقہ کے بی جے پی امیدوار امرناتھ پاٹلکے لیے انتخابی مہم چلائیں گے۔ کنونشن میں گریجویٹ ووٹرز کے بڑی تعداد میں شرکت اور کنونشن کو کامیاب بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے