بیدر۔ 5؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): صف ِ اول کے سیاسی تجزیہ نگار ، Exit Pollکے ماہر اور فی الوقت 2024؁ء کے انتخابات کی صد فیصد کامیاب پیشین گوئی کرنے والے یوگیندریادو کا ملک بھر میں طوطی بول رہاہے۔یوگیندریادو کے سیاسی تجزیہ اور خصوصاً وزیراعظم مودی کے2024؁ء میں اکثریت نہ لانے کے دعویٰ کے پوراہونے پر بیرون ملک میں بھی یوگیندر یادوکی سیاسی بصیرت کو سراہاجارہاہے۔ دوسری طرف بہار کے پرشانت کشور (PK)کو لوگ ڈھونڈر ہے ہیں جن کی سیاسی پیشین گو ئیاںاِمسال ہوا میں بکھرگئیں ۔انھوں نے کہاتھاکہ بی جے پی 400پارکرنے والی ہے۔ کل ہی سے پرشانت کشور منظر عام سے غائب ہیں۔ بہر حال صف اول کے سیاسی ماہر اور تجزیہ نگاریوگیندر یادو نے 2024؁ء کے انتخابات کے سروے کے لئے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کادورہ کیاتھاجس وقت تلنگانہ کے ظہیرآباد پہنچے تھے اس وقت اردو صحافی محمد نصیرالدین نے بھی یوگیندر یادوسے ملاقات کی تھی۔ محمد نصیرالدین نے بتایاکہ یوگیندر یادو کے تجزیہ میں ظہیرآباد کی MPسیٹ بھی پہلے ہی کامیاب قرار دی گئی تھی ۔4؍جون کے نتائج میںایسا ہی ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے