8 طلباء نے NEET میں 700سے زائد اسکور کئے
بیدر۔5؍جون(محمدیوسف رحیم بیدری): آج شاہین ادارہ جات بیدر میں شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیرنے طبی قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹNEET میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے انھیں مبارکبادپیش کی اوران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ کہاکہ اس بار جملہ 550۔ طلباء کو سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل سیٹ ملنے کی توقع ہے۔اچھے تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی وجہ سے کالج کو سرکاری کوٹہ کے تحت ملنے والی میڈیکل سیٹوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ11 سال میں3400سے زائد طلباء نے سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل کی نشستیں حاصل کی ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ پیسے کے زور پر ڈاکٹر بننے سے کامیابی نہیں ملتی اور کئی بار ایسے افراد ناخوش بھی ہوئے ہیں اور کہاکہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر بننے کی کنجی ہیں۔انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلباء سے کہا کہ وہ ڈاکٹر بنکر انسانیت کی خدمت کریں گے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ شاہین نے بہت سے غریب ہونہار طلباء کی تعلیم میں مدد کی ہے۔ کالج ہذا میں مفت تعلیم حاصل کرنے والے کامیاب طلباء اب بہت سے غریب طلباء کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ باہمی تعاون سے غریب ہونہار طلباء کی تعلیمی ترقی میں آسانی ہوگی۔اس موقع پر جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ‘عبدالمقیت اکاڈیمک ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ‘محترمہ مہر سُلطانہ ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ‘کے علاوہ کالج ہذا کے تمام مضامین کے لیکچررس موجود تھے ۔
شاہین پی یو سائنس کالج بیدر جس نے امسالNEET میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں، کو سرکاری کوٹہ کے تحت سرکاری طورپر550سے زائد میڈیکل سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔شاہین کالج بیدر کے38 طلباء نے680سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں 161طلباء 650سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔431۔طلباء نے 600 سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں ۔666طلباء نے 575سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں۔اس موقع پرطلباء اور والدین نے ادارہ ہذا کی تعریف کی اور بتایا کہ ادارے کے حفاظتی معیارات بہت بلند ہیں۔
واضح رہے شاہین پی یو کالج بیدر نے پچھلے سال میں بھی رینک ہولڈرز تیار کیے ہیں۔ہر سال رینک ہولڈرز بنا کر طلباء کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے ۔آج شاہین پی یو کالج بیدر میں مذکورہ بالا طلباء کی شاندار کامیابی پر انھیں تہنیت پیش کی گئی ۔
