بیدر۔ 22؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): آج 23؍جون اتوار کو وزیر ہاوزنگ ، وقف اور اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک جناب بی زیڈضمیراحمد خان شام 6؍بجے بسواکلیان پہنچیں گے۔ جہاں اے ایم جی کنسٹرکشن کے دفتر کاافتتاح کریں گے۔ اس کے بعد محمد ایاز خان کی رہائش گاہ موقوعہ نور کالج ، حیدرآباد روڈ ، بیدر پر ان سے ملاقات کریں گے۔ پھر سڑک کے راستے واپس کلبرگی جائیں گے اور وہاں قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ پیر24؍جون کو 11؍بجے دن بیدر میں منعقدہونے والی ’’وقف عدالت‘‘ میں وہ شریک ہوں گے۔ یہ وقف عدالت وقف ضلع افسر کے بموجب پٹیل فنکشن ہال، حیدرآباد روڈ بیدر میں لگے گی ۔ جہاں اوقافی ادارے اپنے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر اوقاف ضمیراحمد خان سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
