محمد یوسف رحیم بیدری
1____انکاری……
وہ تماشائی بننے سے انکاری رہا اس لئے مارا گیا،
باقی سبھی تماشائی زندہ ہیں. اور ہر ایک نکڑ پر ناٹک جاری ہے___!
زندگی کی جئے ہو۔
2-_____ٹھنسے ہوئے
_____ٹرین میں اس قدر لوگ ٹھنسے ہوئے ہیں کہ کچھ لوگ ٹرین سے اتر جانا چاہئیے
__سبھی کا یہی خیال ہے لیکن ٹرین سے کوئی نہیں اتررہا. جب اس کا اپنا اسٹیشن آتا ہے، وہ اتر جاتا ہے، ویری سمپل حل ہے۔
3___سٹی بس
قدیم شہر میں سٹی بس نہیں چلتی تھی. آٹو رکشا بےتکا کرایہ لیا کرتے تھے. اس شہر کی پڑھی لکھی خواتین اور نوجوانوں کو سٹی بس شروع کرانے کی فکر نہیں تھی ___اگر وہ سٹی بس کے لئے فکرمند ہوتے تو مہنگائی کے اس دور میں چار پیسے بچ جاتے۔
ایسا بھی نہیں ہے کہ انھیں کوئی فکر نہیں تھی…. فکر یہ تھی کہ میرے موبائل کا ریچارج ختم نہ ہو اور اگر ختم ہوجائے تو اس ریچارج کو کس طرح چارج کیا جائے؟
