بیدر۔ 26؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): کے آرای سوسائٹی کے کرناٹکا پی یوکالج کے مؤظف پرنسپل پروفیسر ڈی کے پاٹل کی دھرم پتنی ششی کلا ڈی کے پاٹل (68سالہ) 25؍جون کو انتقال کرگئیں۔ ان کی آخری رسومات 26؍جون کی دوپہر نوآباد میں واقع شمشان میں اداکی گئیں۔
مرحومہ کی ایک لڑکی اور ایک بڑا حلقہ انھوں نے اپنے پیچھے چھوڑا ہے۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹربسواراج بلور نے دی ہے۔
