بیدر۔ 27؍جون(محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر جنوب کے لیڈر مسٹر چندرا سنگھ نے حلقہ میں آنے والے کرکنلی گاؤں کی کارکن محترمہ پربھاوتی منوہر جیوتیکر کی بیٹی کی شادی کے پروگرام میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی۔اس موقع پر تمام گاؤں کے بزرگ ، جیوتیکر کا تمام خاندان، دوست احباب سمیت گاؤں کے دیگر افراد بھی موجود تھے جنہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی۔
مسٹرچندراسنگھ اورمحمدیوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی کی شالپوشی اور گلپوشی جیوتی کر خاندان کی جانب سے کی گئی۔ اس بات کی اطلاع چندراسنگھ کے ذرائع نے دی ہے۔
