بیدر۔ 27؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): میسور میں حال ہی میں منعقد ‘سیلیبریٹ لائف میسور ہاف میراتھن اور 10K رن ایونٹ’ کا 10 کلومیٹر میں ضلع بیدر کی ممیتا بائی کدرے نے میراتھن مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کرلیا۔یہ ایک مسرت بھری خبر ہے۔ وہ 31 سے 40 سال کی خواتین کے زمرے کی میراتھن میں دوسرے نمبر پر رہیں، ٹرافی اور میڈل حاصل کیا۔
شہربیدر کے مضافات کے املا پور کی رہنے والی 37 سالہ ممیتا بائی کدرے بنگلورو کی سینٹرل جیل میں سپرنٹنڈنٹ ہیں۔ ایک اچھی اسپورٹس مین ہونے کی وجہ سے وہ اب تک مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں۔ ریڈیئنٹ اسپورٹس تنظیم کے ذریعہ ‘سیلیبریٹ لائف میسور ہاف میراتھن اور 10K ایونٹ’ کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
