بیدر۔ 27؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): کمشنر بلدیہ بیدر کی دستخط سے جاری ایک عوامی اطلاع میں کہاگیاہے کہ کئی ایک مقامات پر فٹ پاتھ پر24×7شیڈ ڈال کر راستے پر غیرقانونی طریقے سے کاروبار کئے جارہے ہیں۔ جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ اور عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر آپ ٹھیلہ بنڈی پر کاروبار کرتے ہیں تو اسی پر کاروبار کیاجائے۔ فٹ پاتھ پر شیڈ مارکر کاروبار کرنا سخت منع ہے۔ یہ غیرقانونی طریقہ ہے۔ جو کوئی ایسا کررہے ہوں وہ 24گھنٹے کے اندر اپناشیڈ ہٹالیں۔ اگر ایسا نہیں کیاگیاتو بیدر بلدیہ سخت کارروائی کی مجاز رہے گی۔
واضح رہے کہ آج نئے شہر کے کچھ علاقوں میں تجاوزات کوبلدیہ بیدر نے ہٹادیاہے ۔ آئندہ قدیم شہر میں بھی یہی مناظر دیکھنے کومل سکتے ہیں اس سے قبل فٹ پاتھ پر سے اپناساراسامان ہٹالیں تو اس سے محکمہ بلدیہ کو تعاون ملے گا۔
