عبدالغفارصدیقی

(پریس ریلیز): موجودہ زمانہ قلم و کتاب سے ماوراء کرسر،کی پیڈ اور اسکرین کا زمانہ ہے۔ آن لائن سہولیات نے زندگی کو آسانیاں فراہم کی ہیں ۔ایک وہ وقت تھا جب ادب کا طالب علم اپنی ادبی ذوق کی تسکین کے لیے مشاعروں کا انتظار کرتا تھا۔ ایک آج کا وقت ہے کہ جب وہ اپنی پسند کے شعراء کے کلام سے گھر بیٹھے محظوظ ہوسکتا ہے ۔ان خیالات کااظہاربزم سخن سیوہارہ کی جانب سے منعقدہ بائیسویں آن لائن مشاعرہ کے اختتام پر علی اکرم انصاری نورپوری نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔مذکورہ مشاعرہ ’’ ادب‘‘ کے قافیہ پر منعقد کیاگیا تھا۔ صدر مشاعرہ نے مزید کہاکہ کورونا کے درمیان آن لائن ادبی محفلوں اور مطروحہ و غیر مطروحہ مشاعروں کی آمد ہوئی اور اپنی آرام گاہوں میں بیٹھ کر ملکی اور بین الاقوامی ادباء و شعراء سے استفادہ کیا جانے لگا جس کی ایک زریں مثال بزم سخن سیوہارہ کی ناقابل فراموش کوششیں ہیں ۔آج کے مشاعرے میں ادب کے قافیہ پر جو تخلیقات پیش کی گئیں وہ بہت قیمتی اور قابل قدر ہیں،جس تخلیق میں تخلیق کار کا جنون و ذوق اور خون جگر شامل حال ہوتا ہے وہ تخلیق حسین بھی ہوتی ہے اور پرتاثیر بھی ۔مشاعرے کی نظامت گوہر ہلال سیوہاروی نے کی ،سرپرستی ماسٹر عارف نیاز چاندپوری نے فرمائی،قمر خیر آبادی مہمان خصوصی رہے۔عبدالقادر حسر ت حبیب والا نے شعراء کے کلام کی تزئین کی خدمت انجام دی ۔بزم کے روح رواں مفتی کفیل اطہر سیوہاروی کی نگرانی میں یہ مشاعرہ رات کے ساڑھے نوبجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہا۔اس سے قبل بعد مغرب مذکورہ قافیہ پر حمدیہ اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔مشاعرے میں ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 34شعراء کے کلام پیش کیے گئے ،واٹس اپ اور فیس بک گروپ کے ذریعہ محفل مشاعرہ سے محظوظ ہونے والوں کی تعدادکئی سورہی۔ اس موقع پر صدربزم نے جملہ شرکاء و ناظرین اور شعراء کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ تیئسواں آن لائن مشاعرہ مصرع طرح ’’مرے دل میں روشنی کا کوئی انتظام ہوتا‘‘ پر ہوگا جس کا قافیہ ’’ انتظام ‘‘ رہے گا ۔تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔مشاعرہ میں جن شعراء کے کلام پیش کیے گئے ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں ۔
اکرم علی اکرم نورپوری،ماسٹرعارف نیازچاندپوری،قمر خیرآبادی،مفتی کفیل اطہرسیوہاروی،گوہرہلال سیوہاروی،عبدالقادر حسرت حبیب والا،محبوب خیرآبادی،حافظ مسعود محمود آبادی،سعید الحسن خاں گہر خیرآبادی، اشفاق علی گلشن خیرآبادی،شناور کرت پوری ، امیر نہٹوری،اکبر چنوری کاغذ نگر تلنگانہ، لئیق احمد شیری بریلی ،اویس حاذق مبارک پوری اعظم گڑھ،عبد الغفار دانش نور پوری ،سبطین پروانہ کٹیہاری،اطہر کملاپوری سیتاپور،محترمہ کلیم صاحبہ دربھنگہ بہار ،ڈاکٹر عبد العزیز خیر آبادی ،ضیاء الدین ضیاء خیر آبادی ،قمر خیر آبادی، ترنم صبا صاحبہ کانپور یوپی، نوشاد عالم شاد علیگ دھام پوری ،شمشیر احمد مظاہری نیندڑو(بجنور)،محمد صابر گڑھی کانٹھ(مرادآباد)،حکیم اسرارالحق نور پوری ، اقرار احمد اقرار مرزا خیر آبادی،مفتی افتخار الحسن حسن دھام پوری ،حکیم سعید احمد جوہرؔ نور پوری ،سراج الدین رہبر قاسمی کانٹھ، راشد حمیدی دھام پوری ، ذیشان ضیاء کبیر نگری،ڈاکٹر نزاکت حسین ثاقب دھام پوری،حذیفہ خالد عثمانی مالیگاؤں ،عمران احمد ساغر شیر کوٹی،محترمہ ترنم ثنا صاحبہ ہردوئی اور اسرار عدیل نورپوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے