سہارنپور( احمد رضا): ریاست شیر کوٹ کے چشم وچراغ ملت اسلامیہ کے ہمدرد اور  تعلیمی بیداری مہم کے روح رواں شعری مجموعہ کلام "حرفِ امتیازِ” کے تخلیق کار سنجیدہ مزاج شاعر سینئر ایڈوکیٹ رونق شیر کوٹی گذشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ دہلی پہنچے جہاں آپ نے اندیا اسلامک کلچرل سنٹر میں انٹر نیشنل شاعر ڈاکٹر ماجد دیوبندی سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی اردو زبان کے فروع کے لئے بھی کچھ اہم ترین موضوع پر غور و فکر کیا اندیا اسلامک کلچرل سنٹر پر ملک کے نامور شاعر عمران عظیم اور ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے سید رونق شیر کوٹی کا والہانہ استقبال کیا اور  آپ کی ادبی خدمات کے کھلے الفاظ میں تعریف کی سید رونق شیر کوٹی کی درجن بھر کتابیں ابھی زیر طباعت ہیں آپکی شاعری میں جہاں انسانی حقوق ،انسانی ہمدردی ، خلوص ،دیانت داری ،سادگی اور سچّائی کوٹ کوٹ کر بھر ی ہے !
اگر آپ غور کریں تو معلوم ہوگا کہ سید رونق شیر کوٹی کا مجموعہ کلام اللہ رب العزت کی حمد و ثناء بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ خالق کائنات کی ہی ملکیت جو کچھ بھی زمین ، پہاڑ ، سمندروں اور آسمانوں  کی شکل میں ہماری آنکھوں کے سامنے ظاہر  ہے اور جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین کے بعد سرگرم عمل ہے وہ سب کچھ آسی خالق کائنات کی تخلیق اور قدرت کا انمول کرشمہ ہے اور کل کائنات میں موجود ہر جاندار ،چرند پرند اور مخلو ق کو بہ آسانی رزق عطا کرنے والی اسی معبود کی  ذات گرامی ہے* انٹر نیشنل شاعر اور اردو زبان کے فروع میں سر فہرست ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے رونق شیر کوٹی کی ادبی خدمات پر بولتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اردو زبان کی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں انمیں رونق شیر کوٹی کی خد مات کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے آپ ایک عمدہ لبِ و لہجہ اور معیار کے شاعر ہیں!
سہارنپور سے سید رونق شیر کوٹی کے ساتھ وفد میں شامل سینئر ایڈوکیٹ انیس قریشی ، نوازش علی ، ایڈوکیٹ راحیل رضا یونا ٹیڈ پریس کلب کے صدر احمد رضا اور فیض سلیم نے ملت اسلامیہ کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر ماجد دیوبندی ،انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے روح رواں سراج الدین قریشی اور شاعر عمران عظیم کا پر وقار انداز میں استقبال کر تے ہوئے انکی خد مات کو سراہا سید رونق شیر کوٹی کے سبھی کو مجموعہ کلام حرفِ امتیاز کی جلدیں پیشِ کی اسکے بعد وفد نے ڈاکٹر ماجد دیوبندی کی زیر سرپرستی درگاہ عالیہ حضرت نظام الدین اولیاء  کے آستانہ پر حاضری دی بعد ازاں نامور شاعر ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے سبھی مہمانوں کو ظہرانہ پیشِ کیا و فد میں شریک سبھی مہمانوں نے دہلی والوں کی مہمان نوازی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے