آٹوا (سدھارتھ نگر): ویلفٸر ٹرسٹ اٹوا کے بینر تلے ایک مختصر پروگرام ”مدارس و مکاتب کو درپیش مساٸل کے حل “ کے عنوان سے جنتا ٹینٹ ہاٶس پر شیخ محمد ابراہیم مدنی صاحب کی صدارت اور شیخ فخرالدین ریاضی صاحب اور عبدالرحمٰن نوری صاحب کی مشترکہ نظامت میں بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوا جس میں ممبران ٹرسٹ کے علاوہ بہت سے علمٕاء و دانشوران اور سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔
جلسہ کا آغاز سید عزیزالرحمٰن کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا، محمد ذاکر نےحمدِ باری تعالیٰ پیش کی ، عبدالرحمٰن ریّانی نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی ، مولا اظہار احمد اثری صاحب نے، مولانا عبدالرحمٰن نوری صاحب، ماسٹر اکرام محمد صاحب اسرار احمد فاروقی صاحب ڈاکٹر نادر سلام صاحب ڈاکٹر محمد ایوب صاحب وغیرہ نے خطاب کیا۔
اس موقع پر باہر سے تشریف لانے والے مہمانوں میں سے اطہر جمال صاحب ”سکریٹری دینی تعلیمی کونسل ضلع سدھارتھ نگر“، جناب عبیداللہ فیضی ”سکریٹری جماعت اسلامی ضلع سدھارتھ نگر“، جناب عبدالستار سراجی وغیرہ نے ٹرسٹ کی خدمات کے تعلق سے اپنے تاثرات پیش کیے، درجنون مدارس کے منتظمین اور مساجد کے متولیان کے علاوہ قاسم اشرفی صاحب ، ارشاد احمد انجینٸر صاحب، جمال احمد صاحب، انیق احمد صاحب، نعیم ارشد قاسمی صاحب، مجیب الرحمٰن صاحب، فضل الرحمٰن ماسٹر سعیدالرحمٰن صاحب، ماسٹر شریف حسن صاحب صاحب، نفیس احمد صفوی صاحب، اشرف جمیل سنابلی صاحب عبدالہادی صاحب، قاری طیب صاحب، مولانا انتساب صاحب، مولانا محمود صاحب، معروف حسن پردھان صاحب، سہراب علی قاسمی صاحب، شمس الھدیٰ جامعی صاحب، برکت اللہ سراجی صاحب، مولانا نثار احمد صاحب وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔
