بیدر۔ 18؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): شہر دھارواڑ کے حضرت ٹیپو سلطان یووا سنگھ کی جانب سے 78 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر’’جشن ترنگا‘‘ کے حوالے سے پرچم کشائی اور قوالی کا پروگرام اور اس کے ساتھ بہترین طلبہ کو ایوارڈ اور سرٹیفیکٹس دئے گئے۔ اس جلسے کی سرپرستی حضرت ٹیپو سلطان یووا سنگھ کے صدر جناب حبیب اللہ خان گرانی نے کی۔ اس جلسے میں شہر کے ممتاز شخصیات جیسے ائی جی صنعدی صاحب سابق وزیر ممبر آف پارلیمنٹ، لکشمن بکائی ، شمبو سالمنی موجودہ کارپوریٹر ، رمضان درگاہ صحافی ، محترمہ انجلی گریگری بچوں کی نفسیات کی ماہر اور اکشرا فاؤنڈیشن کی چیئرمن کے علاوہ اور بھی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مولانا زین الدین قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے بچوں میں جشن آزادی اور اس میں مسلمانوں کا رول کے تعلق سے باتیں بتائیں۔ حضرت ٹیپو سلطان یووا سنگھ کی جانب سے یہ پروگرام ہر سال کیا جاتا ہے جس میں بھائی چارگی کا مظاہرہ بہترین انداز میں ہوتا ہے۔ جناب حبیب اللہ خان گرانی کے بموجب اِمسال کایہ پروگرام کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کے تعاون سے عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے