چٹگوپہ۔ 18؍اگست (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں جناب محمد نصیر باغبان سابق صدر کانگریس مینارٹی سیل بیدرجنوب کی ’’ایان موبائل سیلس اور سرویس سینٹر ‘‘کا منااکھیلی بس اسٹانڈ کے احاطے میں بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مفتی ظہیر قاسمی،مولانا معیزالدین رشادی،اور پی ایس آئی منااکھیلی مہیندر کمار کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی میں یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی،بابو میاں (پیر صاحب) اور منااکھیلی وآس پاس کے دیہاتوں کے دیگر افرادموجود تھے۔اس بات کی اطلاع جناب نصیرباغبان نے دی ہے۔
