بیدر۔ 19؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): آج پیر کو معروف کاروباری اور سماجی جہدکار جناب محمد اختر حسین حال مقیم دبئی نے رِ فاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بیدرکے صدرجناب محمداشفاق احمد سے ان کے دفتر موقوعہ میٹروسپرمارکیٹ ، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں ملاقات کی ۔اس ملاقات میں کاروبار کے مختلف زاویہ اور ویژن زیر بحث آئے۔ خصوصیت کے ساتھ مال کی تھوک بنیادوں پر خریداری، بیرون ملک سے پرانے سامان کی خریداری ، اور بیروزگارنوجوانوں کو حیدرآباد اور ممبئی میں روزگار دلانے اور تربیت دینے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اندرون ملک اپنے کاروبار کے استحکام پر توجہ دیتے ہوئے بیرون ملک کاروبار کوبڑھانے پر زور دِیاگیا۔

جناب محمد اختر حسین نے کہاکہ ہم اپنے مقام پر اپنے کاروبار کو مستحکم کرلیں۔ اس کے بعد ہی کاروبار کی دوسری صورتوں کو روبہ عمل لائیں ۔ اس بحث میں میسور سے تشریف لائے رِفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ٹیم ممبر جناب صادق صاحب نے بھی حصہ لیا۔ آخر میں جناب محمد اشفاق احمد نے جناب محمد اختر حسین صاحب کاشکریہ اداکرتے ہوئے بتایاکہ آپ سے ہماری ملاقات بہت ہی اہم رہی۔ میری کوشش رہے گی کہ جو گفتگو ہوئی ہے اس سے متعلق رِفاہ کے ریاستی اور مرکزی دونوں پلیٹ فارم پر بات کرسکوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے