01/ستمبر (نمائندہ): ضلع مہراج گنج پنیرا بلاک کے تحت واقع موضع سونبرسا پوسٹ مولاگنج کے مشہور دینی تعلیم کی درسگاہ الجامعۃ الاسلامیہ خیر العلوم میں آج بتاریخ 1/ستمبر بروز اتوار حفظ تکمیل قرآن مجید کی ایک مجلس منعقد ہوئی۔ جس میں ایک خوش نصیب طالب علم محمد شاداب بن عبدالمبین صاحب مقام وپوسٹ ریگولی ضلع گورکہپور یوپی نے اساتذہ کرام اور دیگر مہمانان وشرکائے مجلس کی موجودگی میں اپنا حفظ قرآن پاک مکمل کرکے حاضرین و سامعین کی دعائیں حاصل کئیں۔

واضح رہے کہ شعبہ حفظ کے محنتی اور جفاکش استاد خافظ شاہ عالم صاحب کی محنت رنگ لارہی ہے اور بچے اس درسگاہ سے حافظ قرآن بن کر علاقے میں اس مدرسے کی نیک نامی کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔
الجامعۃ الاسلامیہ خیر العلوم کے مہتمم مولانا شفیع اللہ صاحب قاسمی اور ان کے مشیر ورفیق ماسٹر امان اللہ صاحب نے اپنی جد وجہد اور لگن سے مدرسے کو اپنے علاقے میں دینی تعلیم کا معتبر ادارہ بنا دیا ہے ۔جس سے دور و نزدیک کے طالبان علم نبوت خوب سیراب ہورہے ہیں ۔
مولانا شفیع اللہ صاحب قاسمی کی رقت آمیز و پرسوز دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔
