بیدر۔ یکم ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): مرحوم ڈاکٹر عبدالغفور صاحب کے فرزند جناب عبدالرحمن عرف ساقی (43سالہ) سابق کونسلر وارڈ نمبر 4،ساکن پنسال تعلیم ، طعام شکاری گلی بیدر کا آج اتوار یکم ستمبر کو 11:30بجے دن قلب پر شدید حملہ کے باعث اچانک سانحہء ارتحال ہوا۔یہ بات ان کے برادرِخورد جناب ڈاکٹر عثمان علی ساکن بیدر نے بتائی۔ اور کہاکہ مرحوم ساقی عبدالرحمن کے پسماندگان میں اہلیہ اور دوبیٹے شامل ہیں۔ آج ہی کے دن بعدنماز عشاء جامع مسجد بیدر میں نماز ِ جنازہ اداکی جائے گی اور احاطۂ قبرستان مبارک شہید بیدر میں تدفین عمل میں آئے گی۔ دعائے مغفرت کی گزارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مرحوم ساقی عبدالرحمن معروف شاعر اور طبیب ڈاکٹر عبدالوحید بہار ؔ صاحب کے بھتیجے اور ڈاکٹر جمیل احمد کے تایازاد ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے