چٹگوپہ ۔ یکم ستمبر (محمدعبدالقدیر لشکری): بیدرضلع، چٹگوپہ تعلقہ کے تحصیلدار مسٹر منجوناتھ پانچاڑ نے بتایاہے کہ کل رات کی بارش کے سبب 7مکانات کو نقصان پہنچاہے۔ منسلکہ تصویر میںچٹگوپہ کے باڑوباگلی کی رادھیکا زوجہ راج کمار کاکچاگھر دیکھاجاسکتاہے۔ اس گھر کے پیچھے کی دیوار زیادہ بارش کی وجہ سے گرگئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر تک بیدرضلع کے 38مکانات کو نقصان پہنچاہے۔ جس میں سب سے زیادہ مکانات کمال نگر تعلقہ میں ہیں جہاں کے 14مکانات بارش کے سبب گرگئے ہیں۔ اسی طرح اوراد میں 6، بسواکلیان 4، ہمناآباد 2، چٹگوپہ 7، ہلسور ایک اور بھالکی کے 4مکانات ، ضلع بھر کے جملہ 38مکانات کونقصان پہنچاہے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے