گورکھپور: یوم ہندی کے موقع پر گورکھپور شہر کے مشہور سماجی کارکن اور ادب سے محبت کرنے والے معین خان کی جعفرا بازار میں واقع رہائش گاہ پر بین الاقوامی شاعروں اور کویووں کے ساتھ ایک شعری سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ملک زادہ جاوید نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف شاعرہ ڈاکٹرعنا دہلوی تھیں۔

اس پروگرام میں امام باڑہ متولیان کمیٹی کے ضلع صدر سید ارشاد احمد، نائب صدر شکیل شاہی وغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کوآرڈینیٹر منت گورکھپوری نے بتایا کہ کئی شاعر مختلف شعری کانفرنسوں اور مشاعروں میں شرکت کے بعد گورکھپور سے دہلی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل ایک شعری سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تھا کہ زبان کسی ایک فرد کی جاگیر نہیں بلکہ معاشرے کا آئینہ دار ہوتی ہے۔

صدارت کرتے ہوئے ملک زادہ جاوید نے کہا کہ گورکھپور شہر نے بہت سے ایسے ادیبوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے ہندی اور اردو دونوں ہی زبانوں میں اپنی قابل قدر خدمات پیش کی ہیں جس کی وجہ سے دنیا انہیں آج بھی یاد کرتی ہے۔ پروگرام کی نظامت منت گورکھپوری نے کی۔

ڈاکٹر دلشاد گورکھپوری نے پڑھا:

زندگی کی تم ایسی دھڑکن ہو،

تم جو آؤ تو موت ٹل جائے۔

ڈاکٹر عنا دہلوی نے پڑھا:

تمہاری یادوں کے چند آنسو ہماری آنکھوں میں پل رہے ہیں،

نہ جانے کیسے ہیں یہ مسافر، نہ رک رہے ہیں نہ چل رہے ہیں۔

ملک زادہ جاوید نے پڑھا:

جو دوسروں سے غزل کہلوا کے لاتے ہیں۔

جو کھلی تو تلفظ  سے مار کھاتے ہیں۔

ڈاکٹر ثاقب ہارونی نے پڑھا:

لفظ و معانی کبھی تم مضمون میں اتر کر بھی کرو،

تم دل و جان میرے خون میں اتر بھی کرو۔

ارشاد عزیز نے پڑھا:

ہم اپنے غم کا تماشہ نہیں کرنے والے،

تمہارے نام کا چرچا نہیں کرنے والے۔

دبئی کے مہمان شاعر جاوید نیازی نے پڑھا:

تنہائیوں میں اکثر ہم نے یہی کیا ہے،

تصویر اِک بنا کر تیرا نام لکھ دیا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ آصف صافی (کانپور)، عاشق رائے بریلی، ابراہیم علی وغیرہ نے بھی اشعار سنائے۔ اس موقع پر پروگرام کوآرڈینیٹر معین خان نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

One thought on “عالمی یوم ہندی کے موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء و کویوں کے ساتھ شعری مجلس کا انعقاد”
  1. عبد المنان ندوی ، استاذ ادب عربی مرکز الإمام احمد بن حنبل الاسلامی کپلوستو تولہوا نیپال نے کہا:

    ڈاکٹر ثاقب ھارونی کو اس مشاعرہ کی شراکت پرمبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے