انتظامات کو قطعیت، عامۃ المسلمین سے شرکت کرنے کی مجلس استقبالیہ کی اپیل 
بیدر۔14 ؍ستمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر کے زیر اہتمام 13؍ربیع الاول مطابق 17ستمبر بروز منگل ٹھیک بعد نماز عشاء بمقام تاریخی مسجد مدرسہ محمودگاواںؒ بیدر میں ایک عظیم الشان 20؍واں سالانہ مرکزی جلسہ جشن رحمت اللعالمین ﷺ زیر نگرانی حضرت مرزاچشتی نظامی انعقادعمل میں آئے گا ۔
جلسہ میں حضرت مولانا  ڈاکٹرحضرت مولانا سید شاہ رضوان پا شاہ قادری صدر قرآن اکیڈمک حیدرآباد،و حضرت مولاناسید شاہ عرفان اللہ شاہ نوری حیدرآباد   بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اورخطاب فرمائیں گے ۔ ان کے علاوہ مقامی میز بان علمائے دین بھی مخاطب کریں گے۔ جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدرو کنوینر جلسہ، الحاج محمد غلام دستگیر آرسی سی کنٹراکٹرصدر استقبالیہ، مولانامفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی، مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی، مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، سید منصوراحمد قادری انجینئر، جناب محمد عبدالصمد مظہر، جناب شاہ متین قادری الملتانی، جناب نثار احمد پانی منتری، عبدالرحیم خان رحمت ڈیولپر، جناب محمد عبدالصمد منجو والا معتمد استقبالیہ نے بتایا ہے کہ ایسے بابرکت جلسے دراصل ملت اسلامیہ کیلئے نشاۃ ثانیہ ثابت ہوتے ہیں۔ نبی اکرمﷺ کی بعثت سے پہلے دنیا کے حالات کا اندازہ کیا گیا تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ تڑپتی اور بلکتی اور دم توڑتی انسانیت جیسے حالات میں رحمت العالمین ؐدنیا میں تشریف لاتے ہیں وہیں سے سارے مسائل و آزمائشیں فوری ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ ﷺ کون ومکان کی تخلیق کا ذریعہ ہیں، آپؐ کی میلاد کا صدقہ ہی ہے کہ اللہ رب العالمین نے اپنی مخلوق کواحسانات سے نوازا ہے۔
امت مسلمہ کو غالب ہونے کے لئے سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ اوراس پر عمل کے سلسلہ کا آغاز کرنا ہوگا۔ عشق رسولؐ سے ایمانی حرارت پیدا ہوتی ہے، ایسے جلسے بہت بڑی تعداد میں منعقد کئے جانے کی آج ضرورت ہے۔ شمع محمدیؐ کے پروانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کے اندازے کے مطابق معقول انتظامات تیزی کے ساتھ کئے جارہے ہیں۔ ممتاز نعت خواں، نعت رسول ؐ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نائب صدور مجلس استقبالیہ شاہ متین قادری الملتانی، جناب محمد رفیع الدین نوری، شریک معتمدین جناب سید منصور احمد قادری انجنئیر، جناب محمد عبدالصمد مظہر، الحاج محمد حامد علی، اراکین استقبالیہ جناب محمدعارف الدین کلیانی، ڈاکٹر محمد عارف الدین مجاہد، الحاج محمد زبیراحمد، حاجی غلام محی الدین، فہیم الدین بی ایس این ایل، شاہ شعیب احمد قادری، محمد واسع چندا، عبدالرحمن خان، وسیم احمد نعمان وعہدیداران و اراکین مجلس استقبالیہ ودیگر نے اس متبرک جلسہ رحمت العالمین ﷺ میں مع دوست و احباب کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اپنے ایمان کو تازگی بخشیں اور رسول اللہ ؐ سے اپنی والہانہ وابستگی کا ثبوت دیں۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالصمد منجووالا نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے