کلبرگی 15 / ستمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): صدرنشین میڈیا اکاڈمی بنگلور محترمہ عائشہ خانم اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد آج پہلی مرتبہ گلبرگہ تشریف لانے پر ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک پردیشدا اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) نے محترمہ عائشہ خانم کو شال اڑھائی اور گلدستہ نذر کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اس موقع پر ڈاکٹر منظور احمد دکنی لکچرر شعبہ اردو گلبرگہ یونیورسٹی اور سُدی سمیہ کے بانی مدیر اعلیٰ بھوانی سنگھ ٹھاکر ریاستی نائب صدر کے یو ڈبلیو جے، نے بھی گلدستے پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی.  سُدی سمیہ کے اسٹڈیو میں دیوندرپا کاپنور، دیوندرپا اونتی، واسو دیسائی، تاج الدین آزاد، آرجے منجو، نارائن جوشی، ونے اور سہانا وینکٹیش و دیگر نے گلدستے پیش کرتے ہوئے محترمہ عائشہ خانم کو مبارکباد پیش کی۔
            واضح رہے کہ کرناٹک میڈیا اکاڈمی کے 1982 ء میں قیام کے بعد پہلی مرتبہ ایک اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سینئر صحافی محترمہ عائشہ خانم کو نامزد کیا گیا ہے. جن کا تعلق گلبرگہ سے ہے۔ ان کے والد محمد مشتاق حسین خان محبوب نگر گلبرگہ کے متوطن ہیں جو کانگریس کے سینیئر رہنماء جناب عالم خان صاحب کے بہنوئی ہیں. اس طرح عائشہ خانم جناب مظہر عالم خان چیرمین کوڈا کی پھوپی زاد بہن ہوتی ہیں۔
             عائشہ خانم ریاست میں مختلف انگریزی اخبارات میں رپورٹنگ کے تجربوں کے علاوہ دور درشن سے بھی وابستہ ہیں ۔ قبل ازیں سُدی سمیہ کے اسٹڈیو میں عائشہ خانم کے خصوصی انٹرویو کے بعد انہیں تہنیت پیش کی گئی اور مسٹر بھوانی سنگھ ٹھاکر نے اپنی رہائش گاہ پر عصرانہ کا اہتمام کیا اس دوران محترمہ عائشہ خانم نے مستحق صحافیوں کی درخواستوں پر انہیں حکومت کی جانب سے ضروری امداد و تعاون کا تیقن دیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے