عبدالمبین منصوری
سدھارتھ نگر: پیر کے روز مسلمانوں نے شہر کی اہم سڑکوں پر مکاتب و مدارس کے بچوں سمیت ہزاروں افراد نے جھنڈے اور نعرے لگاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالیوں اور گاڑیوں پر گنبد خضراء کا شاندار نقشا بنا کر اپنے آخری نبی حضور پُرنور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے سالگرہ کا جشن بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔
جلوس میں شہر کے مختلف علاقوں جیسے کھجوریا، بیلسر، چرنوا، مڑیلا، آزاد نگر، پوکھربھٹوا، مہریا، مسنا، تیتری بازار، گوبرہواں بازار، رواں پار، پٹھنی وغیرہ سے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین، بچے اور بچیوں نے جلوس میں بڑے ہی عقیدت اور تزک احتشام کے ساتھ شرکت کیا۔
چھوٹے چھوٹے بچے اور لوگوں نے بھی ہاتھوں میں جھنڈے اور تختیاں اٹھا رکھے تھے جن پر حدیث شریف لکھی ہوئی تھی جو جلوس کو مزید خوبصورت اور شاندار بنا رہے تھے۔
روایتی انداز میں ہر سال کی طرح امسال بھی جلوس بیلسڈ چرنواں عیدگاہ سے شروع ہو کر ریلوے اسٹیشن سدھارتھ تراہا سے ہوتا ہوا پٹرول پمپ سے پھر واپس سدھارتھ تراہا پہنچا جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوئے اور یہاں نعت شریف اور تقریر کا دور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ جس میں شہر کے تمام مساجد، مکاتب اور مدارس کے ائمہ اسٹیج پر جمع ہوئے اور اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تفصیل سے بیان کیے۔ جس میں کہا گیا کہ جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے تو پوری دنیا میں امن و امان کا ماحول قائم ہو گیا ہر طرف خوشیاں اور خوشحالی نظر آنے لگی، اُنہوں نے سب کو انسانیت کا سبق سکھایا، سب کو برابری کا حق ملا۔ آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور ملک و ملت کے حق میں دعائیں کی گئیں اور تمام مسلمانوں سے مل جل کر رہنے کی اپیل بھی کی گئی۔
جلوس میں سرکردہ شخصیات میں سید سہیل احمد، حافظ قطب الدین چشتی، مولانا شاکر احمد نوری، مولانا مہرالدین، مولانا کلام الدین، مولانا اشرف الدوجہ، مولانا حیدر علی، مولانا مہدی حسن، مولانا برکت علی، مولانا ارشاد احمد، حافظ اسلام الدین، انعام الرحمن صدیقی، محمد صادق، رمضان علی منصوری، چری پردھان، ابوالکلام، محمد شریف، محمد جمیل صدیقی ایڈووکیٹ، فرحان صدیقی ایڈووکیٹ، عبدالمتین، عبدالمبین، محمد ہادی رضا ریحان، محمد زاہد رضا حسان، محمد مجاہد رضا عدنان، محمد ہاشم رضا دلشان، محمد آصف رضا، انسان علی، نزہت پروین، نصرت، مہک، شادمان، زینب، محمد وسیم، اعجاز احمد، محمد سلیمان، نرمان علی، حاجی اسلام، کلیم احمد، توفیق احمد، فیروز چودھری، چھوٹو، زید، بڑکو، جلال الدین، استخار احمد، محمد علی، صادق ، نظام الدین محمدی جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیے۔
