بیدر۔ 21؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): مورخہ 21؍ستمبر 2024 کو ویلفیرپارٹی آف انڈیا کرناٹک نے درج ذیل بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں نفرت کے سوداگروں نے ماحول کو اتنا بگاڑ دیا ہے کہ اب یہ آگ عدلیہ تک بھی پہنچ گئی ہے،کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے مسلم علاقہ کو پاکستان کہنا نا صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ قابلِ تشویش بھی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ہے۔انصاف کی کرسی پر بیٹھے ایک جج کی اگر یہ ذہنیت ہے تو ان سے انصاف کی کیا توقع کی جاسکتی ہے؟ حالیہ دنوں میں اس طرح کے کئی واقعات مسلسل ہوئے ہیں جس سے عوام کا اعتماد عدلیہ سے اُٹھاتا جا رہا ہے۔گنیش تیوہار کے موقع پر وزیرِ عظم کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے گھر جاکر پوجا میں شامل ہونا،کیس کی ثنوائی کے دوران ایک ہائی کورٹ جج کا منو سمرتی کی تعریف کے پُل باندھنا، کرناٹک میں وشو ہندو پریشد کے ایک پروگرام میں 30 رٹائیرڈ ججوں کا شامل ہونا بشمول دوسُپریم کورٹ کے ججوں کے، اور اب کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک جج کا کُھلے عام عدالت کی کاروائی کے دوران نفرت اُگلتے ہوئے مسلم علاقہ کو پاکستا ن کہنا۔ ان واقعات سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اب عدلیہ کے اندر بھی نفرت کی یہ آگ پھیل چکی ہے جو کہ ملک کی سالمیت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

ان واقعات سے ملک کے امن پسند شہری بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی اس طرح کے واقعات سے اس بات کی اُمید بھی ختم ہوتی جا رہی ہے کہ نفرت انگیز بیانات کے الزام میں عدالتوں میں پیش ہونے والے ملزمین کو کوئی سزا مل پائے گی، جس کے نتیجے میں نفرت پھیلانے والوں کے حوصلے اور بلند ہو رہے ہیں ۔طاہر حُسین نے عوام الناس بالخصوص ملک میں بھائی چارے کو قائم رکھنے کے لئے جد و جہد کرنے والے لوگ اس کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ اس بات کی اطلاع جناب رضوان تاج،میڈیا سکریٹری WPI کرناٹک بنگلور نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے