بیدر۔ 22؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): ذرائع کے بموجب چٹنلی کلسٹر میں آنے والے جملہ گیارہ سرکاری اسکول کے طلباء کی صلاحیتوں کے درمیان مقابلہ کا اہتمام ہوا۔ کلسٹر سطح پر طلباء کو انعام اول، انعام دوم اورانعام سوم کے طور پر gold, silver, bronze medals سے نوازا گیا۔تا کہ طلباء کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوسکے۔ اوراسی طرح best Voulenters کے طور
پر سابقہ طلباء کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔ متعلقہ اسکولوں کے صدرمعلم، معلمات اورتدریسی عملہ موجودتھا۔ جب کہ چٹنلی کلسٹر کی سی آرپی محترمہ سیدہ شاہانہ سلطانہ نے تقریب کی قیادت کی ۔ ساری تقریب پوری محنت اور اخلاص سے انجام دی گئی۔ کہاجاتا ہے کہ چٹنلی کلسٹر کے صدرمعلمین اور مددگار معلمین کڑی محنت کرتے ہیں تاکہ اس علاقے میں اردو تدریس کا پودا ہر ابھرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے