محمد خالد ندوی
نیپال۔مدھولیا:گزشتہ کل بعد نمازظہر مدرسہ نورالعلوم مدھولیاکےشعبۂ حفظ کے طالب علم محمد ولی الدین ابن مولانا رفیع الدین(رفیع نعمانی)کےتکمیل حفظ قرآن کے موقع پر زیر صدارت حضرت مولانا اسلام الدین قاسمی پروگرام کا انعقاد ہوا ، اس موقع پرمحمد ولی الدین کے والد اور دادا تشریف بھی تشریف لائے اور اپنی دلی مسرت کا اظہارکیا اور مدرسہ سے اپنی مناسبت اور تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئےمولانا نعمانی نے حضرت مولانا مبارک حسین ندوی رحمۃ اللہ علیہ سےاپنی تعلقات کا اظہار فرمایا ، اور طلباء کو قیمتی نصیحتیں کیں اساتذہ اور طلبہ کے درمیان کے تعلقات کو اجاگر کیا کہ اساتذہ کا کسی بات پر ڈانٹنا اور غلطیوں پر تنبیہ کرنا طالب علم کو کامیاب بناتا ہے،اخیرمیںمولانا نعمانی نے صدر شعبۂ حفظ حافظ صدرعالم کا شکریہ ادا کیا اور محمد وصی الدین نےمولانا نعمانی کی لکھی ایک تہنیتی پیغام جواس خاص موقع کے لئے لکھا گیا تھاپڑھ کر سنایا۔
اس پر مسرت موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر اس مدرسہ کے فاضل نوجوان مولانا حافظ نور عالم سراجی حال مقیم زلفی نے پر مغز خطاب کیا ، طلباء کو ان کی ذمےداری اور قرآن کے فضائل قرآن وحدیث کے حوالہ سے اور قرآن کو صحیح پڑھنے ،تجوید کی رعایت کے ساتھ ادا کرنے پر زور دیا مزید کہا کہ شعبۂ حفظ کے طلباء سے تو لحن خفی کی بھی گنجائش نہیں ہے، لحن جلی تو بہت بڑی بات ہو گئی ، مزید کہا کہ بیرون ممالک میں حفاظ کی یونیورسٹیوں میں بڑی قدر کی جاتی ہے اور اخیر میں صدر جلسہ کے دعا پر اختتام کا اعلان کیاہوا۔
اس جلسہ کی ابتدا شہباز عالم(شعبۂ حفظ )کی تلاوت سے ہوا اور حمد پا ک وصی الدین نے پیش کیا نعت النبیﷺ محمد رمضان (ثانویہ اولی)نے پیش کیا اور حافظ کے مناسبت سے نظم عبداللہ (درجہ چہارم) نے پیش کیااور نظامت کے فرائض مدرسہ کے استاذ مولانا عبد الحنان ندوی نے انجام دیا۔
اس پروگرام میںمولانا عبد الباسط ندوی ، مولانا عبد الرحمٰن ندوی ، حافظ صدرِ عالم ثاقبی، مولانا ہارون جامعی ، مولانا محمد خالد ندوی ، ماسٹر امتیاز احمد اور مدرسہ کے جملہ طلباء وطالبات شریک تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے