آن لائن درخواست کی 14 اکتوبر 2024 اور ہارڈ کاپی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر 2024
گلبرگہ 23 / ستمبر.(محمدیوسف رحیم بیدری):  رجسٹرار گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی کے دفتر سے جاری پریس نوٹ مورخہ 20 ستمبر 2024 کے بموجب پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ پوسٹ گریجویٹ میں داخلوں کے لئے گلبرگہ یونیورسٹی کے مین کیمپس، گلبرگہ اور پی جی سنٹر ، الند  کے علاوہ افیلیٹیڈ گورنمنٹ کالجز، پرائیویٹ کالجز اور یوننگ کالجز میں تعلیمی سال 2024/25  میں آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں. تفصیلات کے مطابق شعبہ آرٹس میں اردو، کنڑ، جنا پدا، ہندی، مراٹھی، انگلش اور میوزک کے علاوہ سوشیل سائنس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامرس، ایجو کیشن، لا فیکلٹی، سوشیل سائنس فیکلٹی اور دیگر میں آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 14/10/2024 مقرر ہے جبکہ ضروری اسناد کے ساتھ پُر کردہ آن لائن درخواست فارم کو متعلقہ شعبہ میں داخل کرنے کی آخری تاریخ 21/10/2024 کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات گلبرگہ یونیورسٹی کے ویبسائٹ  www.gug.ac.in پر ملاحظہ فرمائیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے