بیدر۔ 26؍ستمبر(محمدیوسف رحیم بیدری): بھالکی کے ’’گروکرپا ‘‘ منٹپ میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے منائی جارہی سیرت مہم ’’حضرت محمد ﷺ پیکرِ اخلاق‘‘ کے ضمن میں ایک پبلک پروگرام رکھاگیاتھا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سید اکبر علی سکریڑی JIHکرناٹک ، ہیرے مٹھ سنستھان کے سکریڑی شری مہالنگا سوامی جی، برہماکماری کی رادھا بہن جی، محمد آصف الدین رکن شوریٰ JIHکرناٹک اور دیگر نے بتایا کہ اس دنیا کو بنانے والے اکلوتے اللہ نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے نبیوں کاسلسلہ دراز کیا۔ اوریہ سلسلتہ الذہب نبی کریم ﷺ پر آکر اختتام پذیر ہوگئی۔ انتم پروادی محمد ﷺ کے اس قدر اونچے اخلاق تھے کہ وہ جانی دشمنوں کی امانتیں انھیں لوٹا کر مکہ سے مدینہ ہجرت کررہے تھے۔ اورجب مکہ فتح کیاتو اپنے تمام دشمنوں کومعاف کردیا۔ سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے۔ اگر ہم سب مہان لوگوں اوران کے اصولوں پر چلیں تو کامیاب ہوسکتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند کاکام سراہنے لائق ہے۔ پروادی محمد کے پیغام کو لوگوں تک پہنچنا چاہیے۔
اس تقریب میں فادرجارج، بھنتے مہاتھیرونوپال، مولانا جلال الدین ہاشمی، محمد اقبال غازی، ٹی ایم سی صدر ششی کلا ای س، نائب صدر وجے کمار راج بھون، سابق صدر بسواراج ونکے، شیخ عبدالنصیرالدین، سومناتھپا اشٹورے، محمد سلیم الدین چودھری، سبھاش شیڈولے، حافظ عبدالغفار، ڈاکٹر عبدالقادر، وکیل سنگھ صدرسدرام پاٹل وغیرہ موجودتھے۔ سید آصف علی نے استقبال کیا۔ سید شریف نے نظامت کی جبکہ محمد رفیق ملا نے اظہار تشکر کیا۔
پروگرام کے درمیان میں ٹیلی فون کے ذریعہ وزیرجنگلات اور انچارج منسٹر ایشور کھنڈرے نے بھی خطاب کیا۔اور جماعت اسلامی ہند کے کام کوسراہا۔اس بات کی اطلاع جناب محمدرفیق ملا امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بھالکی نے واٹس ایپ کے ذریعہ شائع شدہ کنڑی اور ہندی خبریں بھیج کر یہ اطلاع دی ہے۔
