چٹگوپہ۔26/ستمبر(عبدالقدیر لشکری): آج بتاریخ 26/ستمبر 2024بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامع مسجد ہمناآباد میں ضلع وقف آفیسر بیدر جناب محمد شہزان احمد کی نگرانی میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ہمناآباد جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات کیلئے میٹنگ طئے کی گئی۔ اور انتخابات کے ذریعے نئی انتظامی کمیٹی بنانے کیلئے رکنیت سازی لازمی طورپر کی جائے گی۔ رکنیت فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 10/اکتوبر ہے ۔
خواہشمند حضرات اپنی رکنیت کے لئے درخواستیں یعنی درخواست فارم امام جامع مسجدہمناآباد سے حاصل کرسکتے ہیں اور اس کو پُرکرکے 10/اکتوبر تک امام جامع مسجد کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔
